Turkiya-Logo-top

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز نے بدھ کو یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اٹلی کے سفیر نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پی اے ایف کی طرف سے گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔

ایئر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں فضائی افواج کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ تعاون کے مختلف امور بھی زیربحث آئے۔

Read Previous

ترکی کا گولڈن بول فلم فیسٹیول ستمبر میں منعقد ہوگا

Read Next

ترکی کے بلند و بالا گلیشیرز موسمی تبدیلی کے باعث پگھلنے لگے

Leave a Reply