turky-urdu-logo

ترک وزیر خارجہ کی کویت کے امیر سے ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولودت چاوش اولو کویت کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے ان کے ساتھ ملاقات کی۔

وزیر خارجہ  نے بیان میں بتایا کہ  "ہم نے کویت کے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو ترک صدر رجب طیب ایردوان کا سلام اور نیک تمنائیں پہنچائیں۔”

مذاکرات کے بارے میں سوشل میڈیا پیج ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ” کویت کی ثالثی کے طفیل خلیج میں مثبت فضاء کا دورہ دورہ ہے۔ ہم کامیاب سفارتی کوششوں پر کویت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں”۔

سفارتی ذرائع سے موصڈول معلومات کے مطابق چاوش اولو نے کویت میں اپنی مصروفیات کے دوران ولیعہد پرنس شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

وزیر  نے کویت کے  ولی عہد شہزادہ شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح سے بھی ملاقات  کی۔

Read Previous

آذربائیجان: نومبر سے اب تک 14 افراد بارودی سرنگوں سے جاں بحق ہو گئے

Read Next

فٹ بال: کونیاسپور کو بیسکتاس کلب سے شکست کا سامنا

Leave a Reply