turky-urdu-logo

ترکی پر غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 450 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

ترک وزارت خزانہ نے گذشتہ مالی سال 2020 کے غیر ملکی قرضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ ترکی نے گذشتہ مالی سال میں 13 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کئے جس کے بعد اس کے مجموعی واجب الادا غیر ملکی قرضوں کا حجم 450 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو مجموعی قومی پیداوار کے 62.8 فیصد کے مساوی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں ترکی کے غیر ملکی قرضوں کی مالیت 437 ارب ڈالر تھی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ترکی کے خالص حکومتی قرضوں کا حجم 269 ارب ڈالر ہے جو مجموعی قومی پیداوار کے 37.5 فیصد کے برابر ہے۔ حکومتی ضمانت پر مالی سال 2020 میں 14.8 ارب ڈالر کا قرض لیا گیا۔

مالی سال 2020 کے اختتام پر ترکی پر یورپین یونین کے مجموعی قرض کی مالیت 268 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو جی ڈی پی کے 39.5 فیصد کے برابر ہے۔

Read Previous

اپنا و اٹس ایپ اکاونٹ چوری ہونے سے محفوظ کریں

Read Next

سعودی عرب کی دھمکی کام کر گئی، بڑی کمپنیوں نے ریاض میں ریجنل دفاتر کھولنے کا اعلان کر دیا

Leave a Reply