ترک ادارہ شماریات کے مطابق تر کی میں 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی آبادی 2020 کے آخر تک 80لاکھ ہو گئی۔
ترک اسٹیٹ کے مطابق اس شرح میں گزشتہ پانچ سالوں میں 22.5 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 2015 میں 6.5 ملین تھی۔
2015 میں کل آبادی کا 8.2 فیصد حصہ ضعیف العمر افراد پر مشتعمل تھا جبکہ 2020 میں یہ شرح 9.5 فیصد تک بڑھ گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق ضعیف العمر افراد کی آبادی میں 55.8 فیصد حصہ عورتوں کا ہے جبکہ 44.2 فیصد مرد ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق 2025 میں کل آبادی میں ضعیف العمر افراد کی شرح 11 فیصد، 2030 میں 12.9 فیصد، 2040 میں 16.3 فیصد، 2060 میں 22.6 فیصد بڑھ جائے گی۔
