ترکی میں تجارتی گاڑیوں اور کاروں کی خریداری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پچھلے سال کے مقابلے میں گاڑیوں کی فروخت میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
صنعتی اعدادوشمار کے مطابق رواں سال پہلے پانچ ماہ میں 3 لاکھ 14 ہزار 882 گاڑیوں فروخت ہوئیں۔
عام کاریں فروخت ہونے کی شرح 79 فیصد رہی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 69 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پانچ ماہ کی عرصے میں 66 ہزار 905 کمرشل گاڑیوں فروخت ہوئی جس میں 83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں سال گاڑیوں کی صنعت میں گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 70 فیصد اضافہ ہوا۔
