turky-urdu-logo

ترکی نے کِک باکسنگ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔

ورلڈ ایسوسی ایشن آف کِک باکسنگ کے زیر اہتمام  استنبول میں 7ویں کِک باکسنگ ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایران، ازبکستان،قازقستان اور ناروے سمیت 45 ممالک کے 3ہزار216 باکسر ز نے شرکت کی۔جہاں 1700 کھلاڑیوں نے ترکی کی نمائندگی کی۔

ترکی کے نیشات  اولچان نے اپنے ناروے حریف کو ہرا کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ جس پر ترکی  کے وزارت قومی دفاع نے شاندار کامیابی حاصل کرنے والے ترکی کھلاڑی کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہمارے کھلاڑی ہر میدان میں  ملک کا ہمیشہ نام روشن کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی ایسے ہی کامیاب ہو کر آئے گے۔  ہمارے کھلاڑی ایک ایسی پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں جہاں انہیں سخت حریف کے طور پر دیکھا جاتا ہے جن کا ان کے بات چیت کرنے والوں میں احترام اور خوف ہوتا ہے۔”

فاتح نیشات  اولچان نے اپنے بیان میں کہا کہ بے شک یہ ایک دلچسپ اور   مشکل مقابلہ تھا  میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو میرے ساتھ تھے اور اس سارے عمل میں میرے ساتھ لڑتے رہے۔اور میرے قابل اساتذہ کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر یقین کیا ۔

Read Previous

ترکی میں آج یوم اتاترک اور یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈے منایا جارہا ہے

Read Next

ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply