turky-urdu-logo

سال کی پہلی ششماہی میں ترکیہ نے تقریباً 2,232 تمغے جیتے: وزیر کھیل

ترک وزیر کھیل مہمت کاساپوگلو  کے مطابق  ترکیہ  نے 2022 کے پہلے چھ مہینوں میں کھیلوں کی 34 مختلف کھیلوں میں تقریباً 2,232 تمغے حاصل کیے ۔ انہوں نے ان میڈلز کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ ترک کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں میں تقریباً 621 سونے، 695 چاندی اور 916 کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔ میڈیا سے گففتو کرتے ہوئے  مہمت کاساپوگلو   نے کہا  کہ اس سب کامیابی کے  پیچھے ایک ٹیم بیٹھی ہے جوبا صلاحیت کھلاڑیوں کے ہنر کو صحیح راستے   پر لانے میں مدد کرتے ہیں اور ان کو وہ تمام سہولیات فراہم کرتے ہیں جو ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد کرتی ہے  اور اس کے بعد ان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ ہم  سکول لیول سے ہی کھیل میں دلچسپی لینے والے بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں  اور جو افراد  کھیل کو  پیشہ ورانہ طور پراختیار کرنا چاہتے ہیں   صوبائی ٹریننگ سنٹر  ( SEM)یا ترکیہ اولمپکس  سنٹر(TOHM) لے جاتے ہیں

اس کے ساتھ ساتھ  کھلاڑیوں کے لیے اسکالر شپ کا بھی انتظام  کیا گیا ہے تاکہ وہ اسے پیشہ ورانہ  طور پر اختیار کر سکے  ۔ وزیر کھیل کے مطابق 85 ملین کی آبادی والے ملک میں لائسنس یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 11 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

Read Previous

نسٹ اورٹکا کے تعاون سے منعقد انقرہ سینٹر آف تھاٹ اینڈ ریسرچ کانفرنس اختتام پذیر

Read Next

انڈر 18 میڈی ٹرینئن گیمز میں ترک ٹیم کے ہاتھوں یونانی ٹیم کو شکست

Leave a Reply