گزشتہ روز روم میں ہونے والے ورلڈ تائیکونڈو گرانڈ پراکس 2022میں ترک ایتھلیٹ حقان ریکبر میڈل جیت لیا ۔
حقان ریکبر نے 68کلوگرام کیٹیگری میں سویڈن ایتھلٹ علی عالیان کو فائنل میں شکست دے کر میڈل حاصل کیا ۔ حقان ترکی کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈ تائیکونڈو گرانڈ پراکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔58کلوگرام کیٹیگری میں ایک اور ترک ایتھلیٹ گورکیم پولت نے کانسی کا تمغہ جیتا . ترک وزیر کھیل مہمت کاسپوگلو نے بھی ان کھلاڑیوں کی جیت پر مبارک باد دی
22سالہ حقان اپنی اس کامیابی پر اپنے کوچ اور اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کھیل میں آگے بڑھنے میں انکی مدد کی ۔
خواتین کی 67 کلوگرام اور اور مردوں کی 80 کلوگرام کیٹیگری کا مقابلہ ہفتے کو ہو گا
