turky-urdu-logo

ترکی جلد دہشتگردی سے نجات پانے میں کامیاب ہو جائے گا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے خلاف ہم نے جنگ ہمیشہ سے ریاستی قوانین کے تحت جاری رکھی ہے جس میں انسانی اقدار کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔

صدر نے پولیس،جینڈرمیری، ساحلی محافظ اور دیگر حفاظتی اداروں اور ان کے عہدےداروں کے ہمراہ ایک دعوت افطار سے خطاب کیا ۔

ایردوان نے کہا کہ  ترکی نے  طویل عرصے سے جاری انسداد دہشتگردی آپریشنز میں وطن عزیز کے اہم سپوتوں کی قربانیاں دی ہیں مگر اس کے باوجود  اس جنگ میں ہم نے ہمیشہ ریاستی قوانین اور انسانی اقدار کا خیال رکھا ہے۔ شکر باری تعالی  ہے کہ اندرون ملک ہم دہشت گردی کو ختم  کرنے کے قریب ہیں،اندرون ملک دہشت گرد عناصر کے حملوں سے ہمیں خطرہ نہیں بلکہ ہمارے حفاظتی ادارے اب سرحد پار ان دہشت گردوں کے  خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنے سمیت دہشتگردوں کا سر کچلنے میں مصروف ہیں۔

Read Previous

عثمانی دور ، رمضان اور حضور ہمایوں دروس

Read Next

پاکستان کے 23ویں وزیراعظم کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

Leave a Reply