turky-urdu-logo

ترکیہ صرف فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کرے گا،صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے پراگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا، کہ انقرہ صرف فن لینڈ کی درخواست کی حمایت کے لیے تیار ہے۔وہ سویڈن کے لیے ایسا کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ دونوں نورڈک ممالک الگ الگ وقت میں اس اتحاد میں شامل ہو سکتے ہیں۔پراگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ترک رہنما کا کہنا تھا کہ فن لینڈ کے ساتھ انقرہ کے تعلقات سویڈن کے ساتھ تعلقات سے مختلف ہیں۔

فن لینڈ ایسا ملک نہیں ہے جہاں دہشت گرد آزادانہ گھوم رہے ہوں، جب کہ سویڈن ایک ایسی جگہ ہے جہاں دہشت گردی عروج پر ہے۔

اس لیے فن لینڈ اور سویڈن کے حوالے سے نیٹو کو فیصلہ کرنا ہو گا۔ اگر نیٹو فن لینڈ کے حق فیصلہ کرے گا تو یقیناً وہ سب کچھ کریں گے جس کی ضرورت ہے۔

فن لینڈ کے وزیر دفاع اینٹی کیکونن نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا ملک سویڈن کے ساتھ مل کر نیٹو کی رکنیت کے لیے راستہ بنا رہا ہے ۔

سویڈن اور فن لینڈ نے نیٹو شمولیت کے لیے انقرہ کی منظوری حاصل کرنے کے لیے جولائی سے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ گزشتہ ہفتے سویڈن نے ترکیہ پر اسلحے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سویڈن نے 2019 میں شام میں کرد باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی پر ترکیہ پر عائد کی تھی۔

جولائی میں سویڈش ارکان پارلیمنٹ کے پی کے کے  کے جھنڈوں کے ساتھ پوز کی تصاویر کے بعد سے سویڈن اور ےترکیہ کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار تھے۔ جبکہ گزشتہ دنوں ترکیہ نے ایک ٹی وی پروگرام پر سویڈن کے سفیر کو طلب کیا تھا۔

نیٹو میں شمولیت کے لیے کسی ملک کو تمام موجودہ اراکین کی متفقہ رضامندی کی ضرورت ہوتی ہے۔

ترکیہ کے علاوہ ہنگری نے بھی ہیلسنکی اور اسٹاک ہوم کے الحاق کو ابھی تک منظور نہیں کیا ہے۔

فن لینڈ اور سویڈن، جو کئی دہائیوں سے غیر جانبدار ملک رہے ہیں، نے یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے تناظر میں نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

Read Previous

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،پی آئی اے نے ترکیہ کےلیے ہفتہ وار 6 پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا

Read Next

ویمنز ایشیا کپ:پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

Leave a Reply