Turkiya-Logo-top

ترکیہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے ویزا فیس کا نیا شیڈول جاری

اسلام آباد — ترکیہ جانے کے خواہش مند پاکستانی شہریوں کے لیے سنگل اور ملٹی پل انٹری ویزا فیس میں نئی درجہ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔ترک حکام کے مطابق سنگل انٹری ویزا کے لیے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو تین ماہ کے لیے 180 ڈالر، چھ ماہ کے لیے 200 ڈالر اور ایک سال کے لیے 220 ڈالر فیس ادا کرنا ہو گی۔ملٹی پل انٹری ویزا تین اور چھ ماہ کے لیے دستیاب نہیں ہوگا، تاہم ایک سال کے لیے اس کی فیس 340 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔مزید برآں، وی آئی پی ویزا درخواست جمع کرانے والوں سے اضافی 15 ڈالر وصول کیے جائیں گے۔حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ ویزا کے لیے درخواست دینے سے قبل نئی فیس اور شرائط کا بغور جائزہ لیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

Read Previous

ترکیہ دنیا میں آثارِ قدیمہ کی دریافت میں سرفہرست — صدر ایردوان کا انٹرنیشنل آرکیالوجی سمپوزیم میں خطاب

Read Next

پنجاب میں "اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم کے تحت ریکارڈ کامیابی — 6 ماہ میں 62,500 گھر مکمل

Leave a Reply