ترکی میں کورونا ویکسین کی درآمد سےتعلمی ادارے کھلنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔
ترک وزیرتعلیم ضیا سلجوک کا کہنا ہے کہ ویکسین کی دریافت کےبعد سکولوں میں باقاعدہ طور پر تعلیم کا آغاز کرنے پر وزارت صحت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
بوڑھے اور ہیلتھ ورکرز کے بعد اساتذہ کی ویکسینیشن کے لئے وزارت صحت سے بات چیت جاری ہے
بدھ کوچین سے کورونا وائرس کی پہلی کھیپ ترکی پہنچی۔ 30 لاکھ افراد کے لئے ابتدائی طور پر ویکسین خریدی گئی ہے۔ ترکش ایئر لائنز کے بوئنگ 777 کے ذریعے ویکسین چین کے دارالحکومت بیجنگ سے انقرہ پہنچی۔ ترک وزیر صحت فرحتین کوکا نے کہا کہ 14 روز کے ٹیسٹ کے بعد ویکسین لگانے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ جیسے ہی ویکسین کے ٹرائلز مکمل ہوتے ہیں سب سے پہلے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ویکسین لگائی جائے گی جس کے بعد ضعیف العمر افراد کی باری آئے گی۔
Tags: ترکی میں تعلیم کورونا وائرس