fbpx
ozIstanbul

آبی حیات کے تحفوظ کے لیے بحیرہ مرمرہ کی صفائی کے لیے پلان تشکیل دے دیا گیا

ترک وزیر ماحولیات و شہری آبادی مراد  قرم نے آبی حیات کے تحفوظ کے لیے بحیرہ مرمرہ کی صفائی کے لیے پلان تشکیل دے دیا۔

اجلاس میں ماحولیات کی پارلیمانی کمیٹی کے چئیر مین محمد بالتا نے بھی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مل کر اپنے سمندروں کی حفاظت کریں گے اور ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔

ترکی کے شہر استنبول کے قریب بحیرہ مرمرہ میں گندگی کی ایک موٹی تہہ پھیل رہی ہے جس سے سمندری حیات کو خطرہ لاحق ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مرمرہ کا ساحل اس وقت پورا گندگی کی تہہ سے ڈھکا ہوا ہے۔ یہ تہہ دس سینٹی میٹر موٹی ہے جس سے فضا اور سمندر کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور آکسیجن  کی سپلائی ختم ہو گئی ہے جس سمندری حیات خطرے میں ہیں ۔

اس گندگی کی ایک وجہ ایلجی کی حد سے زیادہ پیداوار ہے اور اس میں کئی قسم کے مائیکرو آرگنزم ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں ماحولیاتی تبدیلیاں  اور  آلودگی بھی اس گندگی کی وجوہات میں شامل ہیں اور اس کا واحد حل سمندر کو آلودگی سے پاک رکھنا ہے۔

پچھلا پڑھیں

ترکی: 7 گھنٹے کا یومیہ لاک ڈاؤن ختم

اگلا پڑھیں

ترک خواتین نے اٹلی میں ہونے والی ویمنزوالی بال نیشینز لیگ میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے