turky-urdu-logo

ترکی میں بے روزگاری کی شرح 12.2 فیصد

ترک شماریاتی ادارہ ترک اسٹیٹ کے مطابق ترکی میں بیروز گاری کی شرح جنوری میں 12.2 فیصد رہی جس میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.4 فیصد کمی آئی۔

بیان کے مطابق دسمبر 2020 کے مقابلہ میں جنوری 2021 میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بے روزگار افراد کی تعداد 1،000 سے کم ہوکر 3.9 ملین رہ گئی۔”

جنوری سے  ترک اسٹیٹ نے بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) اور یورپی یونین کے قوانین  کے مطابق ہاوس ہولڈ ورک فورس سروے میں تبدیلیاں کیں۔

تبدیلیوں کے تحت ، لیبر فورس کے اعدادوشمار تین ماہ کی اوسط سے ماہانہ تخمینے پر منتقل کر دیے گئے۔

ملازمت کی شرح بھی گزشتہ ماہ کے مقابلے میں  1.2 فیصد سے بڑھ کر 43.8 فیصد  یا 27.7 ملین افراد تک پہنچ گئی۔

جنوری میں تقریبا 27 ملین سے زائد افراد کو روزگارملا۔ 15 سے 24 سال کی عمر کے  افراد میں بے روزگاری کی شرح میں 0.7 فیصد کمی کے بعد 24.7 فیصد رہی ۔

علاوہ ازیں  جنوری 2021 میں لیبر فورس  کی تعداد پچھلے مہینے کے مقابلے میں 8 لاکھ اکیس ہزار افراد  کے اضافے کے ساتھ 31.7 ملین ہو گئی۔”

Read Previous

مسجد اقصیٰ کے امام کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا

Read Next

ترکی میں کورونا وائرس کی صورتحال

Leave a Reply