turky-urdu-logo

ترکیہ ملائیشیا کو جنگی ڈرون فروخت کرے گا

ترکیہ جلد دوست ملک  ملائیشیا  کو جنگی ڈرون فروخت  کرے گا۔ترکیہ ترکی ایرو اسپیس انکارپوریشن (TUSAŞ) کے جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے UAV ٹینڈر جیتنے کے بعد یہ ڈرون فراہم کرے گا۔ترک  کمپنی کے دو چینی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑکر یہ اعزاز حاصل کیا ۔ ملائیشیا کے وزیر دفاع ہشام الدین حسنین  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ   چینی ڈرون ہماری  توقعات پر پورا نہیں اتر سکے جس کے باعث ہم اب ترکیہ سے جنگی ڈرون خریدے گے ۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، عالمی مسلح ڈرون مارکیٹ کی قیمت تقریباً 12 بلین ڈالر ہے اور توقع ہے کہ 2029 تک یہ تقریباً 30 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

خیال رہےکہ ترک جنگی ڈرون بیرکتار مختلف تنازعات، جیسے 2020 نگورنو کاراباخ جنگ، یوکرائن کی جنگ اور ٹگرے ​​جنگ میں دنیا بھر میں بہت سی اقوام میں تعینات کیے گئے ہیں۔

Read Previous

مشلین گا ئیڈ میں شمولیت ترک دسترخوان کے لیے ایک عالمگیر روزن ہے ، خاتونِ اول امینہ ایردوان

Read Next

آذربائیجان کی 31 ویں یوم آزادی کی موقع پر ترکیہ کی مبارکباد

Leave a Reply