ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں سسمک تحقیقی بحری جہازوں اوورچ رئیس، آتامان اور چنگیز خان کے لئے نئے نیوٹیکس کا اعلان کر دیا ہے۔
ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہامی اکسوئی نے ایک بیان میں کہا کہ یونان ہر نیوٹیکس کے اعلان کے بعد ترکی پر الزامات لگا کر تحقیقی سرگرمیوں میں حلل ڈالنے کی ناکام کوشش کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ترکی بین الاقوامی قوانین کے مطابق بحیرہ روم میں وسائل کی تلاش جاری رکھے گا۔
نئے جاری کردیہ نیو ٹیکس کے اعتبار سےسسمک تحقیقی بحری جہازوں کی یکم نومبر سے ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام 9 بج کر ایک منٹ پر ختم ہونے والی مدتِ کار کو 14 نومبر مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 59 منٹ تک بڑھا دیا گیا ہے۔
ماہی گیروں کے لئے تحقیقی بحری جہازوں سے 6 بحری میل کے فاصلے پر رہنے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
Tags: ترکی مشرقی بحیرہ روم