turky-urdu-logo

ترکی کا اپریل میں کورونا وائرس کی ویکسین مارکٹ میں لانے کا فیصلہ

ترکی نے اپریل کے مہینے میں کورونا وائرس  کی ویکسین  لانچ کرنے کا  فیصلہ کر لیا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  دنیا میں کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کی نئی پیش رفتوں کے دوران ترکی نے اپریل  کے مہینے میں کورونا وائرس کی ویکسین  کو لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صدر ایردوان نے  جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (اے کے ) پارٹی کے پارلیمانی گروپ کو بتاتے ہوئے کہا کہ     ترکی نے ویکسین بنانے میں اچھی پیشرفت کی ہے ۔ ترکی اپریل تک مارکٹ میں اپنی ویکسین لانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

صدر ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی چین ، روس، امریکہ اور  یورپ میں ویکسین کی پیشرفتوں  کو بھی نظر میں رکھ رہا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس ویکسین کا استعمال انسانیت کی مشترکہ بھلائی کے لیے کیا جائے گا۔

اب تک کورونا وائرس 59.82 ملین لوگوں کو اپنا نشانہ بنا چکا ہے۔

امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق  کورونا وائرس نے اب تک 1.41 ملین  سے زیادہ لوگوں کی جانیں لی ہیں۔

Read Previous

فٹ بال ، امریکی گارڈ جوئل بیری ، بیسکتاس کلب میں شامل

Read Next

ترکی: 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے ملزموں کو طویل عمر قید کی سزائیں

Leave a Reply