turky-urdu-logo

ترکی: 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے ملزموں کو طویل عمر قید کی سزائیں

ترک عدالت نے جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے الزام میں کئی افراد کو طویل عمر قید کی سزاوں کا حکم سنایا ہے۔

سزا پانے والوں میں سابق فوجی اہلکاروں سمیت عام شہری بھی شامل ہیں۔

ترک عدالت نے سابق پائلٹ لیفننٹ کرنل حسن حسنو کو پارلیمنٹ پر بمباری کے الزام میں 79 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے بغاوت میں مدد دینے پر ترک شہریوں کمال بتماز، ہاکان جیجک، نورالدین اروج اور ہارون بینیس کو بھی 79 سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

فوجی بغاوت کے دوران ایف 16 جنگی طیاروں کو بمباری کا حکم دینے پر سابق لیفٹننٹ مصفطیٰ میتے کو 79 بار سزائے موت کا حکم دیا گیا ہے۔

انقرہ کے صدارتی محل پر بمباری سے 15 افراد کو شہید کرنے والے پائلٹ مسلم مجید کو 16 بار سزائے موت دینے کا حکم جاری کیا گیا۔

دسویں ٹینکر بیس کمانڈ باقر ارجان وین کو پائلٹس کو حملے کے لئے ایندھن فراہم کرنے پر 79 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔

Read Previous

ترکی کا اپریل میں کورونا وائرس کی ویکسین مارکٹ میں لانے کا فیصلہ

Read Next

بحری جہاز کی غیر قانونی تلاشی پر یورپ کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ، ترک قومی سلامتی کونسل

Leave a Reply