سائنس اور ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا فیسٹول ٹیکنو فیسٹ2022 سامسن میں منعقد کیا جائے گا ۔ یہ فیسٹ ترک ٹیکنالوجی ٹیم فاؤنڈیشن اورترک وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کی قیادت میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک سامسن ائیرپورٹ پر جاری رہے گا ۔ اس چھ روزہ ایونٹ میں مختلف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، ایوی ایشن فلائٹ شوز، نمائشیں، سمٹ، ورکشاپس، ایوارڈ کی تقریبات، اور مختلف اسٹیج شوز شامل ہونگے جو ترکیہ کی ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام کی بہتری میں کردار ادا کرے گے ۔ فیسٹیول میں مقامی طور پر تیار کردہ نیشنل ونگز، اکنکی اٹیک بغیر پائلٹ ایریل وہیکل (TİHA)، اور ترک مسلح افواج کے F-16 طیاروں اور سولو ترک طیاروں کی نمائشی پروازیں فیسٹ میں چار چاند لگائیں گے۔ فیسٹ میں 99 مختلف کیٹیگریز کے ٹیکنالوجی مقابلے منعقد کیے جائیں گے ۔ مقابلے میں 107 ممالک سے 150 ہزار سے زائد ٹیموں اور 600 ہزار سے زائد شرکاء نے مقابلوں میں حصہ کے لیے اپلائی کیا۔ تقریب میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے وابستہ دنیا بھر سے معروف شخصیات بھی شرکت کریں گی
2021 میں، اس تقریب کی میزبانی استنبول کے اتاترک ائیرپورٹ پر کی گئی تھی، جب کہ اس کی ابتدائی بین الاقوامی شکل 3 ماہ قبل مئی میں آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقد ہوئی تھی
