ozIstanbul

ترکی نے لانگ رینج میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

ترکی نے اپنے لانگ رینج اینڈ ملٹی لیئر ڈ نیشنل ایئر ڈیفنس سسٹم سائپر ایک اور سٹیج کا کامیاب تجربہ کیا ۔ ترکی نے سائپر بلاک ون کے تجربے میں ایک نئے 70 کلومیٹر سے زائد رینج رکھنے والے میزائل کو ٹیسٹ فائر کیا۔

یاد رہے کہ ترکی اپنے لیئر ڈ ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس پروگرام کے تحت مختلف شارٹ ، میڈیم اور لانگ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم تیارکررہا ہے۔ ان سسٹمز میں سے دو پہلے ہی ترک آرمڈ فورسز کی سروس میں شامل ہوچکے ہیں جنکی رینجز 15 اور پچیس کلومیٹر ہیں۔ ہیسار سیریز کے ان سسٹمز کے بعد اب ہیسار یو اور سائپر پر کام ہورہا ہے۔ یہ سسٹمز ممکنہ طور پر ایک سو کلومیٹر سے لیکر دو سو کلومیٹر کی رینج کے حامل ہونگے۔ اب تک اطلاعات کے مطابق سائپر سیریز کا سو کلومیٹر رینج رکھنا والا سسٹم اگلے سال ترک آرمڈ فورسز میں شامل کردیا جائیگا۔ اس پروگرام میں ایسلسان، راکٹسان اور ٹیوبیٹک مل کرکام کررہی ہیں۔ یاد رہے کہ ترکی اپنے ملکی ساختہ لانگ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم پر کام کرنیوالا دوسرا اسلامی ملک ہے۔ اس سے پہلے ایران ایئرڈیفنس سسٹم بنانے کا دعوی کرچکا ہے۔

پچھلا پڑھیں

پاکستان اور آزربائیجان دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

اگلا پڑھیں

امریکہ کی سعودی ایئر فورس کے لیے 650 ملین ڈالر کی سیلز کی منظوری

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے