fbpx
ozIstanbul

دہشتگرد ریاست اسرائیل بے گناہ مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ؛ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے مسجد اقصی پر اسرائیلی حملے کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

مسجد اقصی پر جاری اسرائیلی فوج کے مظالم کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ ظالم دہشتگرد ریاست اسرائیل بے گناہ مسلمانوں پر وحشیانہ تشدد کر رہی ہے اور اپنے دین اور گھروں کا دفاع کرنے والوں فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔
ایردوان نے واضح الفاظ میں کہا کہ جو بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھا رہا یا کھل کر اس پر بیان دینے سے کترا رہا ہے وہ اس جرم اور ظلم میں برابر کا شریک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ “میں پوری دنیا خصوصا اسلامی ممالک سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فلسطینیوں، مسجد اقصی اور القدس میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف نا صرف آواز اٹھائیں بلکہ فوری کاروائی بھی کریں”۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ القدس کل کائنات اور یہاں بسنے والے مسلمان کل انسانیت ہیں۔ ترکی ،القدس میں ظلم کا شکار اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔
ایردوان نے بتایا کہ ترکی نے تمام متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں، اقوام متحدہ اور بلخصوص اسلامی تعاون کی تنظیم کو متحرک کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
دیشتگردی کے خلاف جنگ
صدر ایردوان نے دیارباقر میں سراپا احتجاج ماوں سے خطاب کے دوران دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کیا اور کہا کہ ہم آخری دہشتگرد کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
عوامی جمہور پارٹی کے دفتر کے باہر اپنے پیاروں کی واپسی کی آس لیے احتجاج میں شریک ماوں کے ساتھ صدر ایردوان نے افطار کیا اور انہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہا ہم آپ کی اس جدوجہد کی قدر کرتے ہیں اور دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی قید میں آپ کے پیاروں کی واپسی کے لیے ہر دم کوشش کر رہے ہیں۔

پچھلا پڑھیں

حرم مکی کے موذن شیخ عبدالرحمان انتقال کر گئے

اگلا پڑھیں

ترکی: مقامی طور پر تیار کردہ بنا پائلٹ چلنے والا جنگی بحری جہاز میزائل تجربے کے تیار

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے