turky-urdu-logo

ترکیہ میں مقامی سوشل میڈیا ایپ "نیکسٹ” کی لانچنگ، ایپ اسٹور پر مقبولیت کی بلندیاں چھو لی

None

انقرہ —ترکیہ نے ڈیجیٹل خودمختاری کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنا مقامی سوشل میڈیا نیٹ ورک "نیکسٹ” لانچ کر دیا ہے۔ ایپ نے ابتدائی دنوں میں ہی شاندار مقبولیت حاصل کر لی ہے اور ایپ اسٹور کی سوشل نیٹ ورکنگ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ تمام مفت ایپس میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ترک ٹیکنالوجی ماہرین کی تیار کردہ یہ ایپ صارفین کو مقامی اور محفوظ ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے، جو نہ صرف معلوماتی آزادی بلکہ ڈیٹا پر قومی کنٹرول کو بھی یقینی بناتی ہے۔ حکومت ترکیہ کی جانب سے ڈیجیٹل خودانحصاری کی حوصلہ افزائی اور غیر ملکی سوشل میڈیا پر انحصار کم کرنے کی پالیسی کے تحت اس منصوبے کو اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق "نیکسٹ” ایپ کے مقبول ہونے سے ترکیہ میں ڈیجیٹل معیشت کو تقویت ملے گی اور یہ مستقبل قریب میں بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا مقابلہ بھی کر سکتی ہے۔

Read Previous

ترک صدر ایردوان اور فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان رابطہ، غزہ اور فلسطین کے مسئلے پر گفتگو

Read Next

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی، وزیر اعظم شہباز شریف

Leave a Reply