fbpx
ozIstanbul

ترک معارف اسکول دنیا کے پانچ بڑے اسکولز نیٹ ورک میں شامل

ترک معارف اسکول دنیا کے پانچ بڑے اسکولز نیٹ ورک میں شامل ہوگیا۔

معارف فاونڈیشن کے ہیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں معارف فاونڈیشن کے 377 سکولوں اور ان میں پڑھنے والے 50ہزار طالبات کے باعث اب ترکی گلوبل سکول نیٹ ورک کی فہرست میں 5 بہترین ملکوں میں سے ایک ہے۔

میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے معارف فاونڈیشن کے ہیڈ بیرول اکگن نے پچھلے پانچ سالوں پر تبادلہ خیال کیا اور اسکے کاموں اور آنے والے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

یہ بتاتے ہوئے کہ معارف فاونڈیشن جون 2016 میں فتح اللہ دہشت گرد تنظیم فیٹو کی بغاوت کی کوشش سے ایک ماہ قبل قائم کی گئی تھی،اکگن کا کہنا تھا کہ انکی اول ترجیحات میں ان سکولوں کو بیرون ملک میں اپنے قبضے میں لینا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ انکے میزبان ممالک کے ساتھ رابطے تھے جس کے باعث بیشتر اسکولوں کو ہم نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ کچھ ممالک نے ان سکولوں کو بند بھی کیا ہے۔

فاونڈیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ترکی عالمی اسکول نیٹ ورک میں فرانس، جرمنی ، برطانیہ اور چین کے ساتھ سر فہرست ہے۔

اکگن کا کہنا تھا کہ ہماری فاونڈیشن نے اب تک 19 ممالک میں فیٹو سے وابستہ 230 اسکولوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے 44 ممالک میں اسکول موجود ہیں جہاں سے 45 ہزار طلبا کو تربیت دی جا چکی ہے اور یہ تعداد بتدریج ہر سال بڑھ رہی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ 24 تعلیمی ادارے افریقہ میں واقع ہیں ۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فاونڈیشن صرف فیٹو سے لڑنے کے لیے قائم نہیں کی گئی تھی ، اکگن کا کہنا تھا کہ اسکول غیر رسمی تعلیمی سرگرمیاں بھی بیرون ملک میں منعقد کرتا ہے جیسے کہ جرمنی اور فرانس میں دیکھا جاتا ہے۔

اکگن کا کہنا تھا کہ یہ تعلیمی سر گرمیاں بین الاقوامی اور مقامی منظوری کے معیار کے مطابق دنیا بھر میں ترک زبان سکھانے میں بڑا اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ فاونڈیشن حالیہ سیاسی اور عسکری پیش رفت کے باوجود افغانستان میں تین اسکولوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے،اور موجودہ حالات کے باوجود اسکولوں کے معیار پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

پچھلا پڑھیں

ایکواڈور: جیل میں گینگ گروپوں میں تصادم، 116 افراد ہلاک

اگلا پڑھیں

دبئی ایکسپو 2020 ایک سال کی تاخیر کے بعد شروع ہوگئی

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے