turky-urdu-logo

ترکی اور قطر کے درمیان 15 نئے معاہدوں پر دستخط

ترکی اور قطر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے 15 نئے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے تجارت، سرمایہ کاری، ترقی ، ثقافت،نوجوانوں، کھیلوں ، سفارتکاری، صحت ، مذہبی امور اور میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں 12 معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

دونوں ممالک کے درمیان آفات اور ہنگامی صورتحال سے متعلق ایک مفاہمت کی یاداشت اور ترکی کے انطالیہ ڈپلومیسی فورم اور قطر کے دوحہ فورم کے درمیان معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔

ترکی کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور قطر کے ترقیاتی بینک کے درمیان بھی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

جمہوریہ ترکی کے ایوان صدر کے سرمایہ کاری کے دفتر اور قطری تاجروں کی ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی ایک اور یادداشت پر دستخط ہوئے۔

Read Previous

ترک شاعر نے کشمیری خریت رہنما مرحوم سید علی گیلانی پر نغمہ جاری کر دیا

Read Next

ترکی اور قطر کا کابل ائیرپورٹ کا انتظام مشترکہ طورپر سنبھالنے کا امکان

Leave a Reply