fbpx

ترکی مقامی طور پر تیار کردہ ویکسین ضرورت مند ممالک کو فراہم کرے گا؛ ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیاہے  کہ ترکی میں مقامی طور پر تیار کردہ ویکسین کی فراہمی  پوری انسانیت تک یقینی بنائی جائے گی۔

ویکسین کی فراہمی کا عمل مصائب کا شکار ہے۔ قریبا 100 ممالک میں اب تک ویکسین کی ایک خوراک بھی نہیں پہنچ سکی۔ ان خیالات کا اظہار صدر  ایردوان نے اقوام متحدہ کی وبائی مرض کے بعد ترقی کے لیے مالیاتی تعاون”  کے حوالے سے کانفرنس کے لیے جاری کردہ وڈیو پیغام میں کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ” کورونا ویکسین ایک موہوم صورت اختیار کر چکی ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے بغیر وباء پر قابو پانا اور اقتصادی بحالی کا عمل شروع ہونا ممکن نہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ممالک جو اپنے شہریوں کی ویکسینیشن کے لئے مطلوبہ مقدار حاصل کر چکے ہیں انہیں زائد ویکسین ضرورت مند ممالک کو دے دینی چاہیے۔

ozIstanbul

پچھلا پڑھیں

صدر ایردوان نے ترک سینٹرل بینک کے ڈپٹی گورنر کو بھی برطرف کر دیا

اگلا پڑھیں

ترک ایتھلیٹس نے اولمپکس میں جگہ بنا لی

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے