fbpx
ozIstanbul

ترکی ، پاکستان صلاح الدین ایوبی پر مشترکہ ٹی وی سیریز بنائیں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی مشترکہ طور پر بہادر جنگجو صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ٹیلی ویژن سریز بنائیں گے اور انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس حوالے سے ملٹی میڈیا کا استعمال معاون ثابت ہوگا۔

فلم ساز شہزاد نواز اور ترک پروڈیوسر ایمرے کونک سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بننے والی سریز نوجوانوں کو تاریخ میں ان کے کردار کے حوالے سے آگاہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ معمول سے ہٹ کر تاریخی نظریات پر مبنی ڈرامے اور فلمیں بنانے کا بہترین وقت ہے۔

مستقبل قریب میں صلاح الدین ایوبی پر بننے والی پاکستان-ترکی مشترکہ سیریز کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مغرب کی جانب سے بھی انہیں عظیم شخصیت کا لقب دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صلاح الدین ایوبی نے بیت المقدس فتح کرنے کے بعد عام معافی کا اعلان کیا تھا۔

اس ملاقات میں ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو پاکستان اور ترکی کی مشترکہ ٹیلی ویژن سیریز کے حوالے سے بریف کیا گیا۔
بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ سیریز کی منصوبہ بندی مکمل ہوچکی ہے جبکہ سیریز کی شوٹنگ آئندہ سال اپریل میں شروع کردی جائے گی۔

پچھلا پڑھیں

بھارت اور نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی

اگلا پڑھیں

حرم شریف میں ایک سال بعد مکمل گنجائش کے ساتھ نماز جمعہ کی ادائیگی

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے