ترکی نےمصر کی سوئز نہر میں پھنسے تجارتی بحری جہاز کو نکالنے میں مدد کی پیش کش کر دی۔
ترک وزارت ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر نے کہا ہے کہ ہم ہرقسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم نے پیغام پہنچا دیا ہے اگر مثبت جواب آتا ہے تو ہم مدد کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ترکی کا بحری جہاز نین ہاتون دنیا میں ان چند بحری جہازوں میں سے ایک ہے جو اس طرح کے بڑے آپریشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تیز ہواؤں کی وجہ سے 400 میٹر طویل بحری جہاز سوئز نہر میں پھنس گیا تھا جس پر لاکھوں ٹن تجارتی سامان لدا ہوا ہے۔ سمندری راستہ بند ہونے کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کو نکالنے میں کچھ دن لگ جائیں گے جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
