turky-urdu-logo

ترک ویکسین استعمال کرنے کے بعد سائیڈ ایفکٹس صفر ہیں

ترکی کی یونیورسٹی میں کورونا وائرس کی ویکسین استعمال کرنے کے بعد اس کے سائیڈ ایفکٹس بالکل سامنے نہیں آئے ہیں اور یہ ویکسین کورونا وائرس کے علاج کے لئے بہترین ہے۔

ترک صوبے کیزری کی ایرسی یس یونیورسٹی کے ریکٹر مصطفیٰ جلیس نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کی گئی "ایرو کوو ویکسین” کو 44 رضاکاروں پر استعمال کیا گیا اور ان میں سے ایک رضاکار پر ویکسین کے سائیڈ ایفکٹس نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کے پہلے مرحلے کے تجربات جاری ہیں۔ اب تک 44 رضاکاروں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اور ان میں سے کسی کو بھی سائیڈ ایفکٹس نہیں ہوئے۔ پہلے مرحلے کے کامیاب تجربے نے ویکسین کی کامیابی کے دروازے کھول دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کے دوسرے مرحلے کے تجربات جلد شروع کر دیئے جائیں گے۔ مصطفیٰ جلیس نے کہا کہ یونیورسٹی کی ویکسین کو بین الاقوامی لیبارٹریوں میں ٹیسٹنگ کے لئے بھیجا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کے معیار پر کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مصطفیٰ جلیس کے مطابق مقامی طور پر تیار کی گئی یہ ویکسین جلد ہی عام استعمال کے لئے دستیاب ہو گی۔

Read Previous

ترکی میں غیر ملکی طالب علموں کی زلزلہ متاثرین کی مدد

Read Next

غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لئے اسرائیل کا حماس سے بات چیت کا عندیہ، اسرائیلی وزیر دفاع

Leave a Reply