turky-urdu-logo

ترکیہ اور ملائیشیا مشترکہ طور پر جدید جنگی بکتر بند گاڑی تیار کریں گے

استنبول —بین الاقوامی دفاعی صنعت میلہ 2025 کے دوران ترک دفاعی کمپنی کاتمرجی لر (Katmerciler) اور ملائیشیا کی ڈیفنس ٹیکنالوجی کمپنی ڈیفٹیک (DefTech) کے درمیان ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت دونوں ممالک مشترکہ طور پر EREN 4×4 بکتر بند گاڑی تیار کریں گے۔اس معاہدے کی خاص بات یہ ہے کہ گاڑی کی مقامی سطح پر پیداوار ملائیشیا میں کی جائے گی، جبکہ اسے خطے کے دیگر ممالک کو برآمد بھی کیا جائے گا۔ یہ اشتراک عسکری شعبے میں ترکیہ اور ملائیشیا کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون کا واضح ثبوت ہے۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ نہ صرف دفاعی صنعت میں بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کا باعث بنے گا بلکہ دونوں ممالک کی معاشی اور تکنیکی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

Read Previous

جاپان ،ترکیہ کے دفاعی نظام سے متاثر ، تعاون بڑھانے کا اعلان کر دیا

Read Next

صدر ایردوان کی زیر صدارت آق پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس

Leave a Reply