Turkiya-Logo-top

جاپان ،ترکیہ کے دفاعی نظام سے متاثر ، تعاون بڑھانے کا اعلان کر دیا

انقرہ —جاپان نے ترکیہ کے جدید دفاعی نظام اور ڈرون ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے دفاعی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ جاپانی میری ٹائم فورسز کے چیف آف شپ سسٹمز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ:> "میں ترکیہ کے تیار کردہ شاندار سسٹمز کا خود مشاہدہ کرنے آیا ہوں۔ جاپان میں نگرانی، سرویلنس اور انٹیلیجنس آپریشنز کو بہت اہمیت حاصل ہے، اسی لیے ہم بیرکتار کے ڈرونز میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔”انہوں نے تسلیم کیا کہ جاپان، ترکیہ سے مسلسل سیکھ رہا ہے اور دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان باہمی تعاون مزید گہرا ہوگا۔یہ بیان استنبول میں جاری بین الاقوامی دفاعی صنعت میلہ (IDEF 2025) کے موقع پر دیا گیا، جہاں دنیا بھر کی دفاعی کمپنیوں نے شرکت کی۔ ترکیہ کی جانب سے پیش کیے گئے جدید بیرکتار ٹی بی 2 اور اکنچی ڈرونز نے غیر ملکی ماہرین اور عسکری نمائندوں کو متاثر کیا۔ترک دفاعی صنعت میں نمایاں پیش رفت کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، اور جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک کی جانب سے دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ ترکیہ کی دفاعی ٹیکنالوجی عالمی معیار پر پورا اُتر رہی ہے۔ترکیہ کی کمپنی بایکار اور جاپانی اداروں کے درمیان مستقبل میں مشترکہ منصوبوں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر مبنی تعاون کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

Read Previous

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چین میں اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

Read Next

ترکیہ اور ملائیشیا مشترکہ طور پر جدید جنگی بکتر بند گاڑی تیار کریں گے

Leave a Reply