Turkiya-Logo-top

ترکیہ کی لائیشین وے دنیا کی خوبصورت ترین ٹریل قرار





ترکیہ کے جنوبی ساحلی خطے میں واقع تاریخی لائیشین وے (Lycian Way) کو دنیا کی سب سے خوبصورت ٹریل قرار دے دیا گیا ہے۔ دلکش ساحلی مناظر، نیلے بحیرۂ روم کے کنارے پھیلے راستے، قدیم تہذیبوں کے کھنڈرات اور فطری حسن سے بھرپور یہ ٹریل دنیا بھر کے ٹریکرز اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔


لائیشین وے کی بانی کیٹ کلو کا کہنا ہے کہ اس راستے کی خوبصورتی صرف اس کے مناظر میں نہیں بلکہ اس کی تاریخ میں بھی پوشیدہ ہے۔ ان کے بقول:
“آپ اُن ہی راستوں پر چل رہے ہوتے ہیں جنہیں دو ہزار سال پہلے لوگ استعمال کیا کرتے تھے۔”


یہ ٹریل ترکیہ کی سیاحت کو عالمی سطح پر مزید فروغ دینے اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Read Previous

ترک دارالحکومت انقرہ میں نشے کے خلاف قومی شعور کی بیداری

Read Next

سعودی ولی عہد کی درخواست پر ٹرمپ کا سوڈان کی جنگ ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کا اعلان

Leave a Reply