turky-urdu-logo

ترکیہ نے آرمینیا کو ہرا کر یورو فٹبال چیمپئن شپ کا شاندار آغاز کر دیا

یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2024 کے گروپ ڈی میں ترکیہ نے آرمینیا کے خلاف کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلا۔ ترکیہ نے 2-1 سے آرمینیا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا۔

میچ آرمینیا کے دارالحکومت یریوان کے ریپبلکن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔ میچ اس وقت مزید سسنی خیز ہو گیا جب ترک کھلاڑی اوزان کباک نے دسویں منٹ میں پہلا گول اپنی ہی ٹیم کے خلاف کر دیا ۔ لیکن 35 ویں منٹ میں اوکرن نے اسکور کو برابر کر دیا ۔ جس کے بعد پہلا ہاف ایک ایک سے برابر رہا۔
دوسرے ہاف میں کریم اخترکوگلو نے 64 ویں منٹ میں آرمینیا کے خلاف ایک اور گول کر کے اپنے ملک کو فیصلہ کن اکثریت دلوائی۔ اور یوں ترکیہ نے اس میچ میں فتح حاصل کی۔

ترکیہ گروپ ڈی میں 3 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور اپنا اگلا میچ منگل کے روز کروشیا کے خلاف کھیلے گا

Read Previous

سعودیہ :مسجد الحرام کے 151 دروازے زائرین کےلیے کھول دیے گئے

Read Next

صدر ایردوان کی استنبول میں زلزلہ زدگان کے ساتھ افطاری

Leave a Reply