استنبول — پاکستان کے قونصل خانے استنبول میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔تقریب میں قونصلیٹ کے عملے، پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیرِاعظم اور نائب وزیرِاعظم/وزیرِ خارجہ کے خصوصی پیغامات شرکاء کو سنائے گئے۔تقریب کے دوران کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔یہ پروگرام پاکستان کی وزارتِ خارجہ، دفترِ ترجمان اور پبلک ڈپلومیسی وِنگ کے تحت منعقد کیا گیا۔


