
26 واں بین الاقوامی مشرقی بحیرہ روم کے سیاحتی میلے (EMITT) کا استنبول میں افتتاح ہو گیا ۔ ترک وزارت برائے سیاحت و ثقافت کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ ترکیہ دنیا میں سب سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی کرنے والا تیسرا بڑا ملک بننے میں کامیاب ہوا ہے۔ترکیہ نے گزشتہ سال 42 ملین سیاحوں اور 35 بلین ڈالر کی آمدنی کا ہدف مقرر کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سال کے دوران اس ہدف پر تین بار نظر ثانی کی۔ سال کے آخر تک ہماری سیاحت کی آمدنی 46.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی اور ہمارے سیاحوں کی تعداد 51.4 ملین تک پہنچ گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کووِڈ-19 سے پہلے کے اعداد و شمار کی بات کی جائے تو 2022 کے آخر تک دنیا میں ان اعداد و شمار میں سے صرف 70 فیصد تک ہی رسائی حاصل کی تھی جبکہ ہم نے اس کا بھرو پور فائدہ اٹھایا سب سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی کرنے والےتیسربڑے ملک کی حیثیت اختیار کرلی۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کی آمدنی کے لحاظ سے، ہم نے 2019 میں 19 فیصد اضافہ کیا۔ ہم نے بحران کو بہت اچھی طرح سے سنبھالا اور ترکیہ کے طور پر، ہم بحران کے بعد سیاحت کی آمدنی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ملک کی حیثیت اختیار کرگئے ۔