ترک صدر ایردوان نے آق پارٹی کے صوبائی صدور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے کئی شعبوں میں ترقی کی ہے جس میں دفاعی صنعت اور ٹیکنالوجی سب سے نمایاں ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے مقامی طور پر تیار کردہ جنگی ڈرون کی آج دنیا بھر مانگ ہے ۔
صدر نے بتایا کہ ہمارے دورہ حکومت میں ائیرپورٹس کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ، صدر نے 30 نئے ائیرپورٹس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہر شعبے میں ترقی کرنا ہی آق پارٹی کا وثرن ہے۔
صدر نے 2019 میں ترکی کے مرکزی بینک کے خسارے میں گراوٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی اسی طرح کے رحجان کی توقع ہے ۔ اس وقت ہمارے ذخائر 109 ارب ڈالر ز ہیں جو کہ 115 ارب ڈالرز تک پہنچ جانے کی امید ہے۔
صدر ایردوان نے ترکی پر ٹوٹنے والی حالیہ آفات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر طرح کے حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ، بنا کسی چیز کی پرواہ کیے ۔ حزب اختلاف کی جانب سے ہم پر انگلیاں اٹھائیں گئیں لیکن ہم نے دھیان نہیں دیا ہمیں فکر تھی تو بس اپنے عوام کی۔
انہوں نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے جنگلات کو راکھ کے ڈھیر سے ایک بار پھر آباد کریں گے ، سیلاب اور آگ کی نظر ہونے والے گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے ۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔
زراعت کے شعبے میں بھی ہمارے ملک نے بھی مثالی ترقی کی ہے ۔گزشتہ 19 سالوں میں ہم نے اپنے کسانوں کو 165 بلین ٹرکش لیرا کی امداد فرا ہم کی ۔
