fbpx
ozIstanbul

فاتح فلسطین صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ترکی اور پاکستان کا ٹی وی سیریز بنانے کا معاہدہ

ترکی کے ثقافتی اور تاریخی شہر استنبول میں پاکستان اور ترکی نے مشترکہ طور پر عالمِ اسلام کی عظیم  شخصیت "سلطان صلاح الدین ایوبی ” کی زندگی پر ڈرامہ سیریز بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس سلسلے میں استنبول کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں ترکی اور پاکستان کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

یہ معاہدہ پاکستان کی انصاری اینڈ شاہ فلمز اور ترکی کی ایمرے کونک کی عقلی فلمز کے درمیان طے پایا ہے۔

معاہدے کی اس تقریب کی ترکی اور پاکستان کے نشریاتی اور اشاعتی اداروں نے بڑے پیمانے پر کوریج کی۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عقلی فلمز کے پروڈیوسر جو اس سے قبل ترکی کی مشہور ڈرامہ سیریز ” یونس ایمرے” بیوک سیلچوق” اور ” پایہ تخت عبدلحمید” کی وجہ سے شہرت کی بلندیوںپر پہنچ چکے ہیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی ڈرامہ سیریز سے جس کے بارے میں عالمِ اسلام بڑی شدت سے منتظر تھا اور ڈرامہ سیریز میں سلطان صلاح ا الدین ایوبی کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی جائے گی اور دنیا میں مذہب اسلام کے بارے میں جو غلط تاثر پایا جاتا ہے اس ڈرامہ سیریل کے ذریعے اسے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس موقع پر انصاری فلمز کے پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک ڈرامہ سیریز نے دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھا رکھی ہے اور دنیا بھر میں ترک ڈراموں کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے ترک پروڈیوسروں کی خدمات سے استفاہ کرتے ہوئے ایک ایسی ڈرامہ سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ہماری موجودہ نسل اور آنے والی نسل فخر محسوس کرسکیں اور انسانیت کو یہ بتاسکیں کہ اسلام کی سچی روح کے ساتھ ہماری ماضی کے حکمراوں نے تمام انسانیت کے دلوں پر حکمرانی کی تھی۔

اس موقع پر شاہ فلمز کے پروڈیوسر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی ڈرامہ سیریز ہو گی جس کی جانبلوگ خود بخود ہی کھینچے چلے آئیں گے۔ یہ ڈرامہ سیریز نہ صرف ترکی اور پاکستان کی ثقافت کو ایک دوسرے کے قریب لائے گی بلکہ اس سے عالمِ اسلام کی سچی ثقافت کو بھی دنیا بھر میں پیش کیا جائے گا تاکہ عالمِ اسلام کے خلاف دہشت گردی اور اسلامو فوبیاکی جس فضا کو پروان چڑھایا جا ر ہے اسے دور کرنے میں مدد ملے گی اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے ساتھ ساتھ عالمِ اسلام کی سچی تصویر کشی کی جاسکے گی۔

 

 

 

پچھلا پڑھیں

ہمارے جنگی ڈرونز کی دنیا میں بڑھتی ہوئی مانگ تر کی کی ترقی کا ثبوت ہے، صدر ایردوان

اگلا پڑھیں

افغان سرزمین کسی صورت پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، ترجمان طالبان ذبیح اللہ

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے