گزشتہ روز برسلز میں عالمی ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس کانفرنس میں یورپی یونین کے تمام ممالک، جی 20 کے ارکان سمیت 65 ممالک کے وزرا خارجہ، عالمی تنظیموں اور مالیاتی اداروں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی عالمی سطح پر امداد کرنا تھی۔ ترک وزیر خارجہ نے کانفرنس کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ اس کانفرنس کے دوران طے شدہ وعدوں سے ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی بحالی میں مدد ملے گی ۔ وزیر خارجہ نے یورپی یونین کمیشن اور سویڈن کا اس کانفرنس کے انعقاد شکریہ بھی ادا کیا ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اس عالمی کانفرنس کے ذریعے اب تک ہمیں 6 ارب سے زائد مالی امداد کا یقین دلایا گیا ہے۔ترکیہ نے ہمیشہ سے ہر آفت زدہ ملک کی مدد کو ہاتھ بڑھایا ہے اب ہمیں بھی مدد کی ضرورت ہے جس کےلیے ہم یورپی یونین اور عالمی اداروں کے تعاون پر مشکور ہیں، ہم زلزلہ زدگان کی بحالی کو جلد ازجلد مکمل کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں،ہمیں ایک مشکل صورتحال کا سامنا ضرور ہے،ہم بے شک جانی نقصان کو پورا نہیں کر سکتے لیکن ہم متاثرین کی مدد کے لیے تمام امکانات بروئے کار لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
