
ترک پریذیڈینسی آف ڈیفنس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل دیمر نے کہا ہے کہ ترکی مختلف پراجیکٹس جیسا کہ ففتھ جنریشن ایئرکرافٹ پر دوسرے ممالک کی شمولیت کے لیے تیار ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم ان تمام اتحادی اور دوست ممالک کو اس پراجیکٹ میں شراکت داری کے لیے ویلکم کرتے ہیں جو ہماری شرائط پر اس منصوبے میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
ترک حکام کے مطابق بلاکس کی صورت میں بننے والے اس طیارے کو 18 مارچ 2023 میں رول آوٹ کیا جائیگا۔ یہ طیارہ اسوقت ڈیزائن فیز میں ہے اور اسکے کچھ پارٹس کی تیاری پہلے ہی شروع کردی گئی ہے۔
اس پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر رول آوٹ ہونیوالا طیارہ ایک فورتھ جنریشن ایئرکرافٹ ہوگا اور اس میں پہلے سے تیار شدہ انجن استعمال کیا جائیگا۔
انجن کے لیے ترکی اسوقت برطانیہ کی رولز رائس سے بات چیت کررہا ہے۔
برطانوی کمپنی سے بہت سے معاملات طے پاجانیکے باوجود برطانیہ کی کچھ شرائط پر ترکی رضامند نہیں۔
اسی اثنا میں ترکی روس سے اس بارے میں نیگوشیئٹ کررہا ہے۔
دوسری جانب ترکی نے اگست میں ہونیوالی دفاعی نمائش میں اس پراجیکٹ کے لیے یوکرین سے بھی ایک معاہدہ طے کیا ہے۔