
ترکی کی پہلی ’’لگژری سلیپر ٹرین ‘‘ منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے۔
صدارتی دفتر کی جانب سے گلوبل مرکزی دفتر جاپان کی ایچ آئی ایس اور ترکی کے سن گروپ کے درمیان معاہدہ طے پا یا جس کے تحت کپادوکیا ایکسپرس ٹرین منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔
ہزٹریول کمپنی کے 70 سے زائد ممالک میں 500 سے زائد دفاتر ہیں۔ یہ کمپنی دنیا کے دس بہترین سیاحتی ٹور آپریٹرز میں سے ایک ہے۔
منصوبے کے تحت کپادوکیا۔ استنبول کے دوران سفر شروع کیا جائیگا، بعد ازاں ملک گیر ریلوے نیٹ ورک قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ منصوبے کا ہدف سالانہ 2 لاکھ سیاحوں کو خدمات فراہم کرنا ہے۔
کپادوکیا ایکسپرس کسی 5 سٹار ہوٹل کے معیار کی حامل ہو گی۔