
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود تدریسی سرگرمیوں کو جاری رکھنے والے چند ممالک میں ترکی بھی شامل ہے ۔
صدر نے انقرہ کے ایوان صدر میں واقع کنونشن سینٹر میں 15 ہزار نئے اساتذہ کی تقریب تقرری سے خطاب کیا ۔
انہوں نے کہا کہ سال 2021-2022 تعلیمی سال وبا کے باوجود کامیابی سے اختتام پذیر ہوا اور ترکی ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں براہ راست تدریسی سرگرمیاں جاری رہی ہیں،دنیا کے بیشتر ممالک میں جہاں نئے اساتذہ کی تقرری ایک سوالیہ نشان رہی وہی ہم نے اس کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
انہوں نے بتایا گزشتہ 19 سالہ دور اقتدار کے دوران حکومت نے 19729 اساتذہ کی تقرری کا شرف حاصل کیا ہے۔
صدر نے مزید کہا کہ حکومت اساتذہ کی تنخواہوں اور ان کے حقوق میں بہتری کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔