Turkiya-Logo-top

دو سال بعد مسجد نبوی میں ماہ رمضان میں اجتماعی افطاری کی اجازت مل گئی

مدینہ منورہ میں قائم مسجد نبوی ﷺ میں رواں برس رمضان میں اجتماعی افطاری کی اجازت دے دی گئی۔

کورونا کے باعث مسجد نبوی ﷺ میں دو سال سے اجتماعی افطار پر پابندی تھی جسے اب رواں سال ختم کردیا گیا ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق رواں سال مسجد نبوی ﷺ میں افطار کیلئے سخت قوانین بنائے گئے ہیں اور ساتھ ہی سماجی فاصلے بھی نافذ کیا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سماجی فاصلے کی صورت میں ایک صف میں 5 افراد جبکہ سماجی فاصلے کی پابندی نا ہونے پر 12 افراد ایک صف میں بیٹھیں گے۔

اس کے علاوہ دسترخوان کی دوسری جانب کوئی روزہ دار نہیں بیٹھ سکے گا۔

Read Previous

پاکستان اور ایران نے لاکھوں افغان شہریوں کی میزبانی میں فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ہے،جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ

Read Next

عالمی وبا کے باوجود ترکی میں تعلیم و تدریس کا سلسلہ رکا نہییں، صدر ایردوان

Leave a Reply