turky-urdu-logo

ترکی کی وبا کے خلاف جدوجہد کو عالمی سطح پر مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے؛ صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی کی کورونا وبا کے خلاف جدوجہد کو عالمی سطح پر مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔  

صدر نے  حسن کیف ۔2 پُل کی افتتاحی تقریب میں استنبول کے قصر خوبر سے آن لائن شرکت کے دوران  ترکی کے ہیلتھ کئیر کے  شعبے میں اقدامات کے حوالے سے بات کی۔

صدر کا کہنا تھا کہ  ترکی کی وبا کے خلاف کامیابی کو عالمی ادارہ صحت اور بین الاقوامی میڈیا دونوں نے تسلیم کیا ہے۔ ہم  نے یچھلے سال کے اندر اندر  16 سو سے زائد بستر پر مشتعمل ہسپتال  تعمیر کیا اور  اسے عوام کی خدمت میں حاضر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  حفظان ِ صحت کی خدمات کے لیے اب ہمارے شہری بیرون ملک نہیں جاتے۔بلکہ دوسرے ممالک سے ہر سال ہزاروں افراد ترکی علاج کی غرض سے آتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  ایسے حالات میں جب دنیا  کے قریبا ایک سو ممالک کو ویکسین کی پہلی خوراک تک فراہم نہیں ہو سکی  نہ ہم نے  دو کروڑ شہریوں کو ویکسین لگا لی ہے۔ انہوں نے مز ید بتایا کہ  سال 2020 میں ہماری شرح نمو 1.8 فیصد تک رہی۔ ہر ماہ ہمیں برآمدات اور صنعتی شعبے سے اچھی خبریں مل رہی ہیں۔ رواں سال مارچ میں ترکی کی برآمدات میں گزشتہ سال مارچ کی نسبت 42.2 فیصد اضافہ ہوا۔ جو کہ تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔

Read Previous

پاکستان: نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبان نے ارطغرل کی حلیمہ سلطان کا روپ دھار لیا

Read Next

دہشت گرد ترکی کی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، صدر ایردوان

Leave a Reply