ozIstanbul

دہشت گرد ترکی کی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ جہاں کہیں حکومت سڑک بناتی ہے، دہشت گرد یہاں کام کرنے والے مزدوروں کو قتل کر دیتے ہیں۔ جہاں کہیں ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں دہشت گرد کنٹریکٹرز کو دھمکیاں دینا شروع کر دیتے ہیں۔ ایئر پورٹ کی تعمیر پر دہشت گردوں کی حامی سیاسی جماعتیں کرپشن کا الزام لگانا شروع کر دیتی ہیں۔ حکومت جہاں کہیں اسکول تعمیر کرتی ہے دہشت گرد اسکول کے اساتذہ کو قتل کر دیتے ہیں۔

جب بھی حکومت کوئی لائبریری، کھیلوں کی سہولت یا یوتھ سینٹر بناتی ہے تو دہشت گرد ان کو آگ لگا کر تباہ کر دیتے ہیں۔

صدر ایردوان نے یہ بات جنوب مشرقی ترکی میں ایک پُل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ترکی میں آنے والے سرمایہ کاروں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں۔ کچھ شرپسند عناصر میونسپلٹی کی گاڑیوں کو سڑکوں پر لا کر انہیں بلاک کر رہے ہیں۔ یہ گاڑیاں ٹیکس ادا کرنے والوں کی امانت ہے۔ حکومت کسی طور پر بھی ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے، اس کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعتوں اور دیگر شرپسند عناصر کی کارروائیوں کے باوجود مشرقی اور مغربی ترکی میں ترقیاتی منصوبے ساتھ ساتھ جاری رہیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے 19 سالہ دور حکومت میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کی گئی۔ ان 19 سالوں میں ترکی نے جو ترقی کی ہے اس کی مثال ملکی تاریخ میں کہیں نہیں ملے گی۔

پچھلا پڑھیں

ترکی کی وبا کے خلاف جدوجہد کو عالمی سطح پر مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے؛ صدر ایردوان

اگلا پڑھیں

پاکستانی اداکار عمران عباس کو ترکی نے سفیر برائے خیراسگالی مقررکر لیا

تبصرہ شامل کریں