fbpx
ozIstanbul

ترکی میں 8 کروڑ 5 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگا دی گئی

اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں اب تک 8 کروڑ 5 لاکھ شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی۔

ترکی میں 16 سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگوانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وزارت صحت فرحتین کوکا کے مطابق ترکی میں اب تک 4 کروڑ 2 لاکھ لوگوں کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے جبکہ 3 کروڑ 92 لاکھ لوگوں کی کورونا وایکسین مکمل ہو چکی ہے۔

ترکی نے ویکسین کی بوسٹر ڈوز بھی شہریوں کو لگانی شروع کر دی ہے اور اب تک 6 لاکھ 61ہزار لوگوں کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

اب تک 70.92 فیصد بزرگوں کو ترکی میں ویکسین لگا دی گئی ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اب تک 18 ہزار 8 سو 47 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 154 لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 14 ہزار 4 سو 26س لوگ کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

فرحتین کوکا نے ٹوئٹر پر 31 جوالائی سے 6 اگست تک کے اعداد و شمار دکھاتے ہوئے بتایا کہ ویکسین لگوانے کے بعد کورونا کیسیز میں بتدریج کمی دیکھی گئی ہے۔

ہر 1 لاکھ لوگوں میں سے 100 لوگ استنبول میں کورونا کا شکار ہوئے ہیں جو ترکی کی 1/5 آبادی کا حصہ ہیں،184 لوگ انقرہ میں اور 65 فیصد لوگ ازمیر کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

ترکی میں یکم جولائی کے بعد سے حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

ترکی نے ڈیلٹا ائرینٹ کے خطرے کے پیش نظر بنگلہ دیش، برازیل ، جنوب افریقہ، بھارت، نیپال اور سر ی لنکا سے پروازوں پر پابندی لگا دی تھی۔

جبکہ لندن، ایران، روم اور سنگاپور سے آنے والے لوگوں کو ترکی سفر کے لیے اپنا 72 گھنٹے پرانہ منفی کورونا وائرس ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔

دسمبر 2019 سے شروع ہونے کے بعد سے اب تک کورونا وائرس 192 ملکوں میں پھیل چکا ہے۔

پچھلا پڑھیں

ترکی میں سیلاب ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 71 ہو گئی

اگلا پڑھیں

پاک – ترک دوستی کا اہم سنگ میل عبور

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے