turky-urdu-logo

ترکی نے مختلف دہشتگرد تنظیموں کے 770 افراد کے اثاثے منجمد کر دیے

ترکی نے فتح اللہ دہشت گرد تنظیم  FTO/PDY  ، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK ،  دینی استحصال میں ملوث دہشت گرد تنظیموں  اور بائیں بازو کی دہشت گرد تنظیموں کے کُل 770 افراد کے اثاثے منجمد کر دئیے ہیں۔

ترکی وزارت خزانہ کا موضوع سے متعلق فیصلہ سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا ہے۔

فیصلے کی رُو سے فیتو FETO  کے454 اراکین ، PKK/KCK کے 108 اراکین ، دینی استحصال کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے 119 اراکین  اور بائیں بازو کی حامی دہشت گرد تنظیموں کے 89 اراکین کے ترکی میں موجود مالی اثاثے منجمد کر دئیے گئے ہیں۔

Read Previous

پاکستان نے افغانستان سے متعدد اشیا کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کردی

Read Next

حضور اکرم ﷺکی شان میں گستاخی کرنا آزادی رائے نہیں ہے، روسی صدر

Leave a Reply