Turkiya-Logo-top

حضور اکرم ﷺکی شان میں گستاخی کرنا آزادی رائے نہیں ہے، روسی صدر

روسی صدر ولادمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ حضور اکرم  ﷺکی شان میں گستاخی کرنا آزادی رائے نہیں ہے  ۔

صدر نے سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر کی توہین مذہبی آزادی کی خلاف ورزی اور اسلام کی پیروی کرنے والے لوگوں کے مقدس جذبات کی توہین ہے”۔

صدر پیوٹن  نے نازی  کی تصاویر کو ویب سائٹس پر پوسٹ کرنے پر بھی تنقید کی جسے  دوسری جنگ عظیم میں ہلاک کیا گیا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات سے شدت پسندی کو ہوا ملتی ہے جس  کی مثال پیرس میں ایک  میگزین کے دفتر  پر ہونے والا  حملہ ہے   جنہوں نے  نعوذباللہ حضورا کرمﷺ کے نازیبا کارٹون  شائع کیے۔

صدر نے فنکارانہ آزادی کی اہمیت کو سراہتے ہوئے  کہا کہ اس کی اپنی حدود ہیں اور اس کی بنیاد پر  مذہبی  آزادی کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔

صدر نے مزید کہا کہ روس ایک کثیر النسل اور کثیر المذاہب ریاست کے طور پر بناہے اس لیے روسی ایک دوسرے کی روایات کا احترام کرنے کے عادی ہیں۔

Read Previous

ترکی نے مختلف دہشتگرد تنظیموں کے 770 افراد کے اثاثے منجمد کر دیے

Read Next

پاکستان: بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 145واں یوم پیدائش جوش وجذبےسے منایا جا رہا ہے

Leave a Reply