turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان اور فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان رابطہ، غزہ اور فلسطین کے مسئلے پر گفتگو

انقرہ —ترک صدر رجب طیب ایردوان نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں غزہ کی تازہ صورتحال اور خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کے دوران صدر ایردوان نے غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر مسئلے کے حل کے لیے بین الاقوامی برادری کو عملی اقدامات کرنے چاہییں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعے کو ختم کیا جانا چاہیے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ناگزیر ہے۔صدر ایردوان نے فرانس کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر صدر میکرون کو مبارکباد بھی دی اور اس اقدام کو مسئلہ فلسطین کے سیاسی حل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔یہ رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب غزہ میں انسانی المیہ شدت اختیار کر چکا ہے اور عالمی برادری پر فوری مداخلت کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

Read Previous

ترکیہ عالمی اسلحہ مارکیٹ کا بڑا کھلاڑی بن گیا، دفاعی برآمدات 8 بلین ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان

Read Next

ترکیہ میں مقامی سوشل میڈیا ایپ "نیکسٹ” کی لانچنگ، ایپ اسٹور پر مقبولیت کی بلندیاں چھو لی

Leave a Reply