turky-urdu-logo

ترکی: 7 گھنٹے کا یومیہ لاک ڈاؤن ختم

ترکی نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے لگائے جانے والا 7 گھنٹے طویل کورونا کرفیو ختم کر دیا۔

ترکی میں کورونا کے باعث ہفتے کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک اور اتوار کو پورا دن ملک میں کرفیو نافذ کیا جا تا ہے۔

ترکی میں 17 مئی سے حالات بہتری کی طرف جانا شروع ہو گئے تھے۔

یکم جون تک ترکی میں رات 9 سے صبح 5 بجے تک اور ہفتہ وار میں پورے وقت کے لیے لاک ڈاون نافذ کیا جا رہا ہے۔

ترکی میں اب تک 30.69 ملین افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگ چکی ہے۔

تقریبا 17.60 ملین افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے جبکہ 13.1 ملین لوگوں کو دوسری ڈوز بھی لگ چکی ہے۔

وزارت صحت کے اعدادا و شمار کے مطابق ملک میں 5 ہزار 3 سو 86 کورونا کیسیز موجود ہیں۔

دسمبر 2019 سے شروع ہونے کے بعد سے اب تک کورونا وائرس 192 ممالک میں 3.72 ملین لوگوں کی جانیں لے چکا ہے۔

Read Previous

سری لنکا میں ڈوبنے والے جہاز کا بلیک باکس ڈھونڈ لیا گیا

Read Next

آبی حیات کے تحفوظ کے لیے بحیرہ مرمرہ کی صفائی کے لیے پلان تشکیل دے دیا گیا

Leave a Reply