صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد گنتی کا عمل 99 فیصد مکمل ہو گیا ہے ، صدارتی امیدوار رجب طیب ایردوان اور کمال کلچدار اولو کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق 99 فیصد رزلٹ میں صدر ایردوآن 49.41 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں ان کو پچاس فیصد ووٹوں کا ہدف مکمل کرنے کے لئے مزید عشاریہ.60% ووٹوں کی ضرورت ہے۔ جبکہ ان کے مخالف امیدوار کمال کلچدار اولو 44.96 فیصد ووٹ حاصل کر سکے جبکہ تیسرے امیدوار سنان اوغان صرف 5.20 فیصد ووٹ حاصل کر سکے

صدر بننے کے لیے 50 فیصد سے زائد ووٹ درکار ہیں، 50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لینے پر 28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فیصلہ ہوگا۔
اس کے علاوہ پارلیمانی انتخابات میں بھی 98 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق 600 کے ایوان میں صدر ایردوان کی پارٹی آق پارٹی 266 نشستیں جیت چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ ، ترکیہ میں ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ صبح سے شام تک کروڑوں ووٹرز نے اپنے ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹنگ کے دوران بہت سے لوگ عوام کی توجہ کا مرکز بھی بنے ۔ کوئی ووٹ ڈالنے گھوڑے پر سوار ہو کر آیا ، تو کسی ووٹر نے ترک روایتی لباس پہن کر ووٹ کاسٹ کیا تو کوئی اسپاڈرمین کے لباس میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا۔
بزرگ افراد اور طویل القامت افراد کے لیے گھر میں ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت بھی موجود تھی ۔ لیکن 112 سالہ خاتون نے خود چل کر پولنگ اسٹیشن ووٹ کاسٹ کرنے آئی ۔
صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 20 مئی بروز اتوار کو ہو گا
