
6 فروری کو آنے والے ہولناک زلزلے نے جہاں قہرانماراش سمیت دیگر 11 صوبوں کو شدید متاثر کیا وہاں مردین،کیسری، بنگال،تنسلی سمیت 6 مزید صوبے بھی اس زلزلے سے متاثر ہوئے ۔ ترک ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ کے مطابق ان صوبوں میں بھی زلزلے سے نقصان پہنچا ہے۔ اور انہیں بھی زلزلہ زون قرار دے دیا گیا ہے۔ اور ان صوبوں میں ہونے والے نقصان کے تخمینے سے معلوم ہوا کہ ایسی عمارتیں تھیں جو معمولی، یہاں مکمل تباہ ہوئیں ہیں ۔ اور ان صوبوں میں امدادی سامان بھی پہنچایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس زلزلے سے اب تک 50 ہزار افراد اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ جبکہ زخمی افراد ابھی بھی ترکیہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ ترک صدر ایردوان نے اس زلزلے کو صدی کی سب سے بڑی آفت قرار دیا ہے اس زلزلے سے 13 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ زلزلہ متاثرہ علاقے ٹینٹ سٹی اور کنٹینر سٹی میں منتقل ہو چکے ہیں جبکہ ترک حکومت ان متاثرین کو ہر طرح سے مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے